پیپلز پارٹی کی عمران خان سے ملاقات کیلیے فضل الرحمن کا سہولتکار بننے کی پیشکش

255

کراچی: پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے اگر  جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ   فضل الرحمن بانی تحریک انصاف (  پی ٹی آئی )سے ملنے جیل جائیں گے تو ہم سہولتکار بنیں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہاکہ  26 ویں آئینی ترمیم  پر2006 میں شروع ہوا، اس ترمیم کے مسودے پر بانی پی ٹی آئی کے بھی دستخط ہیں، مولانا کے دستخط نہیں مگرمسودے کی تیاری اور تحریر پر حمایت کی تھی۔

انہوں نے مزید کہاکہ  بانی پی ٹی آئی سے متعلق فیصلہ پاکستان کی عدالتیں کریں گی، ٹرمپ کی کامیابی اچھی بات ہے، امید ہے امریکا پاکستان تعلقات بہتر ہوں گے، ہم چاہتے ہیں کہ ملک میں امن قائم ہو۔

خیال رہے کہ مولانا فضل الرحمن کے حوالے سے سوشل میڈیا پر خبریں گردش کررہی ہیں کہ26ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے مولانا فضل الرحمن بانی پی ٹی آئی سے ملنے اڈیالہ جیل جائیں گے۔