اساتذہ کے حقوق کو دبانے کیلئے تشدد کا راستہ اپنایا جا رہا ہے، عطاء اللہ تارڑ

160

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاللہ تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک انتشار اپنی روش پر قائم ہے،  تحریک انتشار صرف این ار او کے لئے ملک میں امن و امان کو داو  پر لگا رہی ہے، خیبر پختونخوا کے اساتذہ کے حقوق کو دبانے کے لئے تشدد کا راستہ اپنایا جا رہا ہے۔   خیبر پختونخوا کے اساتذہ کی آواز سنی جانی چاہئے۔

وفاقی وزیر اطلاعا ت نے کہاکہ  خیبر پختونخوا میں امور نوجوانان پر  بھی کوئی توجہ نہیں دی گئی،  صوبے میں تعلیمی نظام تباہ حال ہے، پی ٹی آئی کا  احتجاج اپنے لیڈر کی رہائی کے لئے   ہے ، عوام کو سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے کوئی پالیسی تیار نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ  وزیراعظم 10 نومبر کو سعودی عرب  روانہ ہوں گے،   جہاں وہ  فلسطین کے معاملہ پر ریاض سمٹ میں شرکت کریں گے، سمٹ میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوگی،وزیراعظم نے ہر فورم پر غزہ اور فلسطین کے معاملہ پر آواز بلند کی۔

عطاتارڑ کا کہنا تھا کہ  معیشت استحکام سے ترقی کی طرف جا رہی ہے۔    زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہو رہا ہے،  معاشی اشاریئے بہتر ہو رہے ہیں،   معیشت کو بہتر کرنے کے لئے ہم  دن رات کوشاں ہیں،  یو اے ای کا وفد سرمایہ کاری کے لئے پاکستان کے دورے پر ہے۔