اسرائیلی وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری، مزید 52 فلسطینی شہید

160

اسرائیلی طیاروں کی غزہ کے رہائشی علاقوں پر بمباری سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 52 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ کے جنوبی اور مرکزی علاقوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 57 افراد شہید اور 42 زخمی ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق صہیونی فوج نے شمالی غزہ کے جبالیا کیمپ پر بمباری کی جس کی وجہ سے 27 افراد شہید ہوگئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی افوج نے شمالی غزہ کے اسکول شھبر پر بھی شدید حملے کیے جس کے باعث 24 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

7 اکتوبر 2023 کے بعد سے اسرائیلی حملوں میں اب تک شہید فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 43 ہزار 469 سے تجاوز کر گئی ہے جن میں بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد شامل ہیں۔

غزہ وزارت صحت کے مطابق غزہ میں اسرائیلی حملوں کے باعث زخمیوں کی تعداد 102561 تک پہنچ گئی ہے ۔