کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان نے عالمی میری ٹائم اتھارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ پاکستان کی ایک نجی ادارہ ایس آئی گلوبل سلوشن نے انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف لائٹ ہاؤس اتھارٹیز (IALA) کی باضابطہ رکنیت حاصل کر کے پاکستان کو یہ مقام دلایا ہے۔آئی اے ایل اے ایک مشہور بین الاقوامی تنظیم ہے جو دنیا بھر میں جہازوں کی محفوظ اور موثر نقل و حرکت کو فروغ دیتی ہے۔ صنعتی رکنیت حاصل کرنے کے لیے ایس آئی گلوبل سلوشن نے کامیابی کے ساتھ آئی اے ایل اے کی سخت شرائط کو پورا کیا، اپنی تکنیکی مہارت، آپریشنل عمدگی اور سمندری حفاظت کے لیے لگن کا مظاہرہ کیا۔جاری کردہ ایک بیان کے مطابق ایس آئی گلوبل سلوشن انڈسٹریل ممبر شپ حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی کمپنی کے طور پر جو ایک معروف میری ٹائم اور تیزی سے ترقی کرنے والی ICT سسٹم انٹیگریٹر اور کنسلٹنسی کمپنی ہیجو ملک کی میری ٹائم انڈسٹری کے لیے ایک معیار قائم کرتی ہے۔ یہ سنگ میل عالمی میری ٹائم سیکٹر میں پاکستان کی بڑھتی ہوئی موجودگی کو تقویت دیتا ہے۔ایس آئی گلوبل سلوشن اپنے نے میری ٹائم ڈویژن کے ذریعے پاکستان میں ایڈز ٹو نیویگیشن (AtoN) بزنس کا 100% مارکیٹ شیئر رکھتا ہے۔ یہ پاکستان کی تمام سمندری بندرگاہوں پر ہر سطح پر کاروباری تعلقات کے ساتھ فعال طور پر کام کر رہا ہے۔