کراچی سے کشمور تک تجاوزات کا خاتمہ کیا جائیگا، وزیر اوقاف سندھ

21

حیدرآباد (نمائندہ جسارت)صوبائی وزیر برائے اوقاف مذہبی امور، زکواۃ و عشر سید ریاض حسین شاہ شیرازی نے کہا ہے کہ سندھ میں کراچی سے لیکر کشمور تک محکمہ اوقاف کی زمینوں سے فوری طور پر تجاوزات کو ختم کروایا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حضرت لال شہباز قلندر کے مزار پر حاضری دینے اور چادر چڑھانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔