کوئٹہ،سپریم کورٹ کے حکم پرکرش پلانٹ سیل

47

کوئٹہ(نمائندہ جسارت) کوئٹہ میں کرش پلانٹ سیل کردیے گئے ،اقدام سپریم کورٹ کے حکم پر کیا گیا ہے۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر(کچلاک) بہادر خان نے مشرقی بائپاس پر ڈائریکٹر مائنز ڈپٹی ڈائریکٹر ای پی اے اور ہیوی مشینری کے ساتھ5 کرش پلانٹس کیخلاف کارروائیاں کیں اس دوران ان تمام کرش پلانٹس کو ختم کرکے مشینری بند اور تعمیرات مسمار کردیں یاد رہے کہ ان کرش پلانٹس کے مالکان کو بار بار نوٹسز جاری کیے گیے تھے لیکن عمل نہ ہوسکا۔عوامی مفادات اور ماحولیاتی گندگی کے پیش نظر آبادی والے علاقوں سے کرش پلانٹس کا خاتمہ کیا جائے ۔