لاڑکانہ ،سیپکو کیخلاف دائر65 درخواستوں پرفیصلے ہوئے

53

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی کی ہدایات پر وفاقی محتسب سکھر کے ریجنل ہیڈ سید محمود علی شاہ نے آج لاڑکانہ میں سکھر الیکٹرک سپلائی کمپنی (سیپکو) کے خلاف دائر 70 درخواستوں میں سے 65 درخواستوں پر فیصلے ہوئے اور 03 نیپرا کو بھجوائی گئی جبکہ 2درخواستوں میں تاریخ دی گئی اور سوئی سدرن گیس کمپنی کیخلاف دائر 38 درخواستوں میں سے 38 درخواستوں پر ہی فیصلے ہوئے۔ وفاقی محتسب سکھر ریجن کے انچارج سید محمود علی شاہ نے متعلقہ محکموں کے حکام کو مزید ہدایت کی کہ متاثرین کی شکایات کا جلد از جلد عمل کیا جائے اور کسی کے ساتھ ناانصافی نہ کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکم کی خلاف ورزی کرنے والے افسران کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ جبکہ سوئی سدرن گیس کی جانب سے ڈپٹی منیجر سعید احمد کوریجو ،سیپکو حکام اور شکایت کنندگان نے شرکت کی۔