لاڑکانہ(نمائندہ جسارت)DSP حیدری میڈم پارس بکھرانی کی زیر نگرانی لاڑکانہ پولیس کی تھانہ مارکیٹ کی حدود میں کامیاب کارروائیاں۔ ایس ایچ او تھانہ مارکیٹ انسپکٹر سرتاج احمد جاگرانی نے جنرل پوسٹ آفس والے علاقے میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دو منشیات فروش ملزمان سرتاج داؤد پوٹو اور امام بخش بھٹو کو شراب کی 48 بوتلوں سمیت گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ مارکیٹ پولیس نے ایک اور کامیاب کارروائی کے دوران PV اسکول والے علاقے سے بغیر لائسنس پستول اور گولیوں سمیت ملزم کاشف موریو کو گرفتار کر کے سندھ آرمس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔گرفتار ملزمان سے تفتیش سمیت مزید ضابطے کی کارروائیاں جاری ہیں۔ ایس ایس پی لاڑکانہ میر روحل خان کھوسو کی جانب سے متعلقہ پولیس ٹیم کے لیے شاباشوں کے پیغامات جاری۔