سکھر: پولیس ملازمین کے لیے ایمبولینس سروس کا آغاز کر دیا گیا

35

سکھر (نمائندہ جسارت) پولیس کا جوانوں کے فلاح کے لیے اہم اقدام، ترجمان پولیس کے مطابق ایس ایس پی امجد احمد شیخ کی جانب سے سکھر میں پولیس ملازمین کے لیے ایمبولینس سروس کا آغاز کردیا، اب کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں پولیس کے ملازمین جدید سہولیات سے مزین اور ٹرینڈ فرسٹ ایڈ اسٹاف کے ساتھ پولیس ایمبولینس کی سروس سے استفادہ حاصل کر سکتے ہیں، پولیس ایمبولینس ایمرجنسی کی صورت میں 24 گھنٹے اٹینڈنٹ اسٹاف موجود رہیں گے، جبکہ میڈیکل میں فرسٹ ایڈ باکس، 2 آکسیجن سلنڈر، بلڈ پریشر ڈیوائس، پلس آکٹمیٹرم، ادویات سمیت دیگر ضروری اشیاء موجود ہیں جو کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں موجود مریض کو فرسٹ ایڈ مہیا کریں گے اور بروقت مریض کو اسپتال پہنچایا جائے گا۔