پسٹن کالج سائٹ میں یوتھ کنونشن، طلباء نے چارٹرآف ڈیمانڈ پیش کردیا

93
Charter of Demand presented

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مائرہ فاؤنڈیشن اور پیمان ریجنل نیٹ ورک کے تعاون سے پسٹن کالج سائٹ میں یوتھ کنونشن منعقد کیا گیا۔کنونشن میں سٹی کونسلر فائزہ چوہان ایم کیو ایم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے یوتھ کونسلرز اکبر خان اور خان بہادر نے یوتھ کی چارٹر آف ڈیمانڈ کو سنا۔ جس میں یوتھ نے ڈیمانڈ رکھی کہ ان کے لیے ہیلتھ کارڈ اور اسٹوڈنٹ کارڈ ایشو کیا جائے۔  اسپورٹس کو زیادہ بہتر اور فری بنایا جائے۔ گرلز کے لیے سیکیور بس ٹریول اسٹارٹ کیا جائے۔

طالب علموں نے اپنی اسکالرشپ کے حوالے سے کہا کہ صرف 90 فیصد نمبر لینے والوں کو اسکالرشپ نہ دی جائے بلکہ 60 فیصد نمبرز والوں کو بھی اسکالرشپ دی جائے تاکہ وہ بہتر تعلیم حاصل کر سکیں۔انہوں نے ہر اسکول اور کالجز میں ایک بہترین لائبریری بنانے کا بھی مطالبہ کیا۔

Charter of Demand presented

نوجوانوں نے یہ مطالبہ بھی کیا کہ آنے والے الیکشنز تک ہماری ڈیمانڈز کو اپنے منشور میں شامل کریں تاکہ ہمیں سیاسی جماعتوں کے انتخاب میں زیادہ آسانی ہو۔

نوجوانوں کے مطالبات کو سنتے ہوئے سٹی کونسلر فائزہ چوہان نے یقین دہانی کروائی کہ وہ جلد از جلد مذکورہ تمام مطالبات پر بہتر کام کرنے کی کوشش کریں گے ۔

کنونشن کے اختتام پر مائرہ فاؤنڈیشن کے سی ای او ساجدہ عندلیب نے تمام مہمانوں اور میزبانوں کا شکریہ ادا کیا۔ مہمانوں کو اجرک کے تحفے بھی دیئے گئے۔آخر میں مائرہ فاؤنڈیشن نے پسٹن کالج کی جانب سے تعاون پرشکریہ ادا کیا۔