حیدرآباد ( اسٹاف رپورٹر ) حیدرآباد کی تاریخ میں پہلی بار نیوٹریشن کیمپ کل بروز جمعہ ماں جی اسپتال لطیف آباد پر منعقد ہوگا میڈیکل کیمپ کی کوآرڈی نیٹر مہرین فاطمہ کے اعلامیہ کے مطابق ماہر نیو ٹریشن (ماہر غذائیت) ڈاکٹر فریحہ مظفر مریضوں کا مفت معائنہ کریں گی ،میڈیکل کیمپ میں آنے والے مریضوں کا بلڈ پریشر ،شوگر اوروزن بی ایم ون کے مفت ٹیسٹ کیے جائیں گے ۔ مہرین فاطمہ کے مطابق چیک اپ اور ٹیسٹ کے بعد وزن کابڑھنا موٹاپا،ہائی بلڈ پریشر، شوگر، یورک ایسڈ اور کولیسٹرول کم کرنے کے مفت مشورہ کے بعد مریضوں میں ادویات بھی فراہم کی جائیں گی اور ان تمام بیماریوں کو غذا کے ذریعے علاج کے طریقہ کار کے بارے میں بتایا جائیگا تاکہ مریض ادویات کا استعمال ترک کرکے غذا کو ہی علاج بنائیں تاکہ ان کی صحت بہتر ہوسکے میڈیکل کیمپ میں انے والے مریضوں کو معائنہ کے بعد ڈاکٹر خدیجہ مظفر غذا چارٹ بنا کردیں گی۔