نیشنل لیبر فیڈریشن کا یوم تاسیس پر جوش اندازمیں منایا جائیگا

66

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)نیشنل لیبر فیڈریشن سندھ کے صدر شکیل احمد شیخ ،سینئر نائب صدر تشکیل احمد صدیقی، نائب صدر قاسم جمال، جنرل سیکرٹری محمد عمر شر، سینئرجوائنٹ سیکرٹری طاہر محمود بھٹی، حیدرآباد زون کے صدر عبد القیوم بھٹی، سینئر نائب صدر مبین راجپوت، جنرل سیکرٹری اعجاز حسین ، سیکرٹری اطلاعات محمد احسن شیخ نے اپنے مشترکہ بیان میں نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے 55واں یوم تاسیس پر جوش انداز سے منانے کیلیے تمام ٹریڈ یونین اور زونز اپنے اپنے مقامات پر پروگرامات منعقد کریں گے اس موقع پر شکیل احمد شیخ نے کہا کہ نیشنل لیبر فیڈریشن 09 نومبر1969 کو تشکیل پائی اور دیکھتے ہی دیکھتے ملک کے بڑے اداروں جن میں پاکستان ائر لائن( پی آئی اے) میں پیاسی یونین ، پاکستان اسٹیل میں پاسلو ، پاکستان ریلوے میں پریم یونین ،شپ یارڈ کراچی ،PNSC ، زیل پاک سیمنٹ فیکٹری ،حیدرآباد ڈیولپمنٹ اتھارٹی،کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی، کراچی میونسپل کارپوریشن، حیدرآباد میونسپل کارپوریشن، شکارپور کی رائس فیکٹریز میں ٹریڈ یونین سرگرمیاں اور ورکرز کے بھر پور تعاون سے سی بی اے منتخب ہوئی اور تاریخی معاہدات منظور کروائے جن کے ثمرات سے آج بھی محنت کش مستفید ہو رہے ہیں اور آئندہ بھی نیشنل لیبر فیڈریشن محنت کشوں کے مسائل کے حل اور مفادات کے تحفظ کی جنگ لڑتی رہے گی۔