راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک ) عمران خان کی صدارتی الیکشن میں کامیابی پر ڈونلڈ ٹرمپ کو مبارکباد۔ تفصیلات کے مطابق امریکی صدارتی انتخابات کے نتائج پر بانی تحریک اںصاف عمران خان کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے۔ عمران خان کے سوشل میڈیا اکائونٹ سے جاری پیغام میں صدارتی الیکشن میں کامیابی پر ڈونلڈ ٹرمپ کو مبارکباد دی گئی جبکہ مشکلات کے باوجود ٹرمپ کی حمایت پر امریکی عوام کی بھی تعریف کی گئی۔عمران خان نے کہا کہ نومنتخب صدرٹرمپ جمہوریت اور انسانی حقوق کے باہمی احترام پر مبنی پاک امریکہ تعلقات کے لیے بہتر ہوں گے۔ ہمیں امید ہے کہ وہ عالمی سطح پر امن، انسانی حقوق اور جمہوریت کے لیے زور دیں گے۔