حکومتی حامی ٹرمپ کی جیت پر اتنے پریشان کیوں ہیں؟‘ فواد چودھری

74

اسلام آباد(صباح نیوز)امریکی صدارتی انتخابات کے نتائج کی صورتحال پر سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کا تبصرہ سامنے آگیا۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت کے حامی ٹرمپ کی جیت پر اتنا پریشان اور اداس کیوں ہیں؟ حالانکہ ان پر اس کا کوئی فرق نہیں پڑنا چاہیے تھا لیکن وہ امریکا کے انتخابی نتائج پر اتنے بے چین نظر آتے ہیں؟ ایسا کیوں ہے؟۔ پی ٹی آئی والے ٹرمپ کی جیت پر خوش ہیں لیکن وہ غلط بھی ہو سکتے ہیں کیونکہ ٹرمپ توقعات پر پورا نہیں اتر یں گے۔