راولپنڈی (آن لائن) تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان کا کہنا ہے کہ ہمیں کسی دنیا کی طاقت یا شخص سے نہیں صرف اللہ سے امید ہے، امریکی نئی لیڈر شپ ایسا نہیں کرے گی جو بائیڈن حکومت کے دور میں ہوا۔علی محمد نے عمران خان سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ2 ماہ بعد عمران خان سے ملاقات ہوئی ہے، ہائیکورٹ کا آرڈر بھی تھا مگر اس کے باوجود ملاقات نہیں ہوئی تھی۔علی محمد خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سابق وزیر اعظم تھے، جنہیں اڈیالہ جیل میں ڈالا گیا ہے، عمران خان نے ہمیشہ کہا ملک میرا، فوج میری اور ادارے بھی میرے ہیں۔