توشہ خانہ ٹو کیس‘عمران خان کی درخواست ضمانت سماعت کیلیے مقرر

45

اسلام آباد (آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان کی درخواست ضمانت12 نومبر کو سماعت کے لیے مقرر کردی۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب درخواست پر سماعت کریں گے۔ عدالت نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کر رکھا ہے۔ واضح رہے کہ اسپیشل جج سینٹرل نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت مسترد کردی تھی جبکہ بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ ٹوکیس میں ضمانت منظور ہوچکی ہے۔نیب نے13 جولائی کو عمران خان اور ان کی اہلیہ کو عدت نکاح کیس میں ضمانت ملنے کے فوری بعد توشہ خانہ کے ایک نئے ریفرنس میں گرفتار کرلیا تھا۔12 نومبرکو ایف آئی اے عدالتی نوٹس پر جواب داخل کرائے گا، جس کے روشنی میں عدالت کیس کی سماعت مزید آگے بڑھائے گی۔