اسلام آباد (آن لائن)آئی ایم ایف وفد مشن چیف ناتھن پورٹر کی قیادت میںپاکستان کا دورہ کرے گا، آئی ایم ایف وفد 11 سے 15 نومبر تک پاکستان کا دورہ کرے گا۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف اسٹاف پروگرام کے حوالے سے کارکردگی اور حالیہ پیش رفت کا جائزہ لے گا، آئی ایم ایف وفد دورے میں توسیعی فنڈ سہولت پروگرام کے پہلے جائزے پر بات چیت نہیں کرے گا، موجودہ پروگرام کا پہلا جائزہ 2025ء کی پہلی سہ ماہی میں ہوگا۔