کراچی(آن لائن)نجکاری میںناکامی کے بعد پی آئی اے کے نئے سربراہ کی تلاش شروع کردی گئی،کسی بڑے ادارے کوچلانے کا 20سالہ یا پھرہوابازی کی صنعت میں 10سالہ انتظامی تجربہ لازمی قرار دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق قومی ائرلائن کے لیے نئے سربراہ کی تلاش شروع کردی گئی،نئے سی ای اوکے تقررکے لیے اشتہارجاری کردیاگیا ہے۔قومی ائرلائن کے چیف ایگزیکٹو آفیسرکے عہدے کے لیے عمر کی حد 45سال جبکہ زیادہ سے زیادہ 57سال رکھی گئی ہے۔ سی ای او پی آئی اے کے عہدے کے لیے کسی بڑے ادارے کو چلانے کا 20سال کا تجربہ یا پھرایوی ایشن انڈسٹری میں 10 سال کے مینجمنٹ کا تجربہ لازمی شرط رکھی گئی ہے۔اشتہارکے مطابق 15روزکے اندرسی ای اوپی آئی اے کے عہدے کے لیے امیدواروں کی جانب سے درخواست جمع کرائی جاسکتی ہے۔واضح رہے کہ پی آئی اے کے موجودہ سی ای اوعامرحیات کی مدت ملازمت ختم ہوگئی ہے۔