ایڈیلیڈ (اسپورٹس ڈیسک ) قومی ٹیم نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ون ڈے میں ریگولر اسپنر کو کھلانے پر غور شروع کر دیا۔ ذرائع کے مطابق کس اسپنر کو دوسرے ون ڈے میچ میں کھلایا جائے گا یہ فیصلہ ایڈیلیڈ کی پچ دیکھ کر کیا جائے گا، پاکستان کے اسکواڈ میں فیصل اکرم اور عرفات منہاس شامل ہیں۔آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ون ڈے میچ میں اسپنر کھلانے کی صورت میں ایک فاسٹ بالر کو آرام دیئے جانے کا امکان ہے، نسیم شاہ اور محمد حسنین میں سے کسی ایک کو آرام دیا جا سکتا ہے۔پاکستان ٹیم آج ایڈیلیڈ میں پریکٹس کرے گی، پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ون ڈے 8 نومبر کھیلا جائے گا، تین ون ڈے میچز کی سیریز میں آسٹریلیا کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔