ضلعی انتظامیہ رائے ونڈ روڈ پر ٹریفک کا نظام بہتر بنایا جائے، سید علی ارتضیٰ حسنی

45

لاہور (پ ر) امیر جماعت اسلامی غربی لاہور سید علی ارتضیٰ حسنی نے کہا ہے کہ شہر لاہور کے مسائل میں آئے روز اضافہ ہوتا جا رہا ہے، مقامی حکومتوں کے نہ ہونے کی وجہ سے حالات دگر گوں ہورہے ہیں، رائے ونڈ روڈ پر بننے والی نئی سوسائٹیز اور حکمرانوں کے محلات کی وجہ سے ٹریفک کا دبائو بڑھ گیا ہے، ضلعی حکومت رائے ونڈ روڈ پر ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف یونین کونسلز کے ذمہ داران اور معززین علاقہ سے ملاقاتوں میں کیا۔ امیر جماعت اسلامی ضلع غربی لاہور سید علی ارتضیٰ حسنی نے ایل ڈی اے ایونیو، شیرشاہ ٹائون، فضائیہ ہائوسنگ سوسائٹی اور لیک سٹی کا دورہ کیا۔