نوشہرو فیروز:زہریلا کھانا کھانے سے 8 مزدور بے ہوش

49

نوشہرو فیروز (جسارت نیوز) تحصیل مورو سندھ کالونی میں روڈ کا کام کرنے والے 8 مزدور زہریلا کھانا کھانے سے بے ہوش ہو گئے، اطلاع پر مقامی لوگوں کی جانب سے تمام بے ہوش افراد کو سول اسپتال مورو منتقل کیا گیا، آٹا زہریلا ہونے کے باعث مزدور بے ہوش ہو گئے، بے ہوش ہونے والوں میں شاہد حسین، خان محمد منگریو، محسن، عبدالطیف، سفیر، ہاشم، ضامن، تنویر منگریو اور دیگر شامل ہیں، تمام مزدوروں کا تعلق کنڈیارو سے بتایا جا رہا ہے جبکہ ٹھیکیدار جائے وقوعہ سے غائب ہے۔