بلوچستان میں کالجز کی رجسٹریشن فیسوں میں اضافے کا فیصلہ واپس

12

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) ڈائریکٹوریٹ آف کالجز اینڈ ہائر ایجوکیشن بلوچستان نے کالجز کی رجسٹریشن فیسوں میں اضافے کا فیصلہ واپس لے لیا۔ ڈائریکٹوریٹ آف کالجز اینڈ ہائر ایجوکیش بلوچستان کے مطابق کالجز کی رجسٹریشن فیسوں میں اضافے کی واپسی کا فیصلہ فوری نافذ العمل ہو گا، صوبے بھر کے کالجز کی انتظامیہ کوہدایات دی گئی ہیں کہ رجسٹریشن فیس 5 ہزار روپے کے بجائے 1500 روپے وصول کی جائے، رجسٹریشن فیسوں میں اضافے کے خلاف طلباء نے احتجاج بھی کیا تھا۔