جاپان نے لکڑی سے بنا دنیا کا پہلا سیٹلائٹ روانہ کردیا

63

ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپان میں لکڑی سے بنایا گیا دنیا کا پہلا سیٹلائٹ خلامیں روانہ کر دیا۔ کیوٹو یونیورسٹی اور ایک مقامی کمپنی کی جانب سے بنایا گیا لنگو سیٹ اسپیس ایکس مشن کے ذریعے خلائی اسٹیشن تک پہنچے گا اور پھر زمین سے 400 کلو میٹر کی بلندی پر چھوڑ دیا جائے گا۔ ہتھیلی کے برابر سیٹلائٹ کا کام تحقیق کے لیے قابلِ تجدید مواد کی آزمائش ہے۔