اٹلی کے قدرتی مقام کی تازہ ہوا فروخت کے لیے پیش

60

روم (انٹرنیشنل ڈیسک) اٹلی کی کمیونیکیشن کمپنی نے خوبصورت جھیل کومو کی تازہ قدرتی ہوا کو کین میں بند کرکے فروخت کے لیے پیش کردیا،جس کی قیمت 11 ڈالر فی کین ہے۔ جھیل کومو ایک ایسا مقام ہے جو حالیہ برسوں میں اپنی خوبصورتی اور مشہور شخصیات کی رہائش گاہوں کی بدولت سیاحوں میں تیزی سے مقبول ہوا ہے ۔ لومبارڈی ٹورازم بیورو کے مطابق 2023 ء میں 56 لاکھ سے زیادہ سیاحوں نے لیک کومو کا دورہ کیا اور یہ تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔ زائرین کی تعداد سے فائدہ اٹھانے کے لیے کمپنی نے جھیل کومو کی تازہ ہوا فروخت کرکے کمائی شروع کردی ہے۔