نائیجیریا: احتجاج کرنے پر گرفتار 29نوجوان رہا

75
نائیجیریا میں اگست میں ہونے والے احتجاج کی تصویر‘ رہائی ملنے پر نوجوان خوش ہیں

ابوجا(انٹرنیشنل ڈیسک) نائیجیریا کے حکام نے حکومت کے خلاف احتجاج میں شامل 2ماہ سے زیر حراست 29نوجوانوںکو رہا کردیا۔ 2ماہ قبل نائیجیریا میںملکی بحران کے خلاف ملک گیر احتجاج کیا گیا تھا،جس میں بچے اور بڑے سب شامل تھے۔ رہائی کے موقع پر 14 سے 17 سال کی عمر کے بچے پرجوش اور زندگی سے بھرپور نظر آئے ۔ اس دوران 70افراد کو عدالت میں پیشی کے لیے لایا گیا،جو غذائی کمی سے دوچار نظر آرہے تھے اور کچھ تھکن سے گررہے تھے۔ اگست میں ہونے والے مظاہروں میں شامل ہونے پر انہیں غداری کے الزامات کا سامنا ہے۔