کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ میںعمرہ اور ویزے کے نام پر شہریوں سے فراڈ کا الزام ,ٹرائل کورٹ میں جاکر ملزم کے خلاف شواہد پیش کریں‘ عدالت کی ہدایت ۔سندھ ہائیکورٹں عمرہ اور ویزے کے نام پر شہریوں سے فراڈ سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی ،ملزم اصغر علی اور مدعی مقدمہ کے درمیان صلح نامہ کرنے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا ،عدالت نے مدعی مقدمہ کو جھاڑ پلاتے ہوئے کہاکہ پہلے مقدمہ درج کراتے ہوپھر کمپرومائز کرلیتے ہیں، اس پوری مشینری کو بیوقوف سمجھ رکھا ہے؟ جس قسم کا مقدمہ درج کرایا ہے اس میں کمپرومائز نہیں ہوتا،ابھی آپ کو بھی جیل بھیج دیتے ہیں تاکہ ملزم کے ساتھ آپ بھی جیل میں جاکررہو، یہ نہیں ہوسکتا پہلے مقدمات درج کرالیے جائیں پھر صلح کرلی جائے، عدالت نے ہدایت کی کہ ٹرائل کورٹ میں جاکر ملزم کے خلاف شواہد پیش کرو، ایف آئی اے کا موقف ہے کہ ملزم اصغر علی ٹریول ایجنٹ ہے۔