نیوکراچی کے متاثرہ دکانداروں سے کیے گئے وعدے پورے کیے جائیں‘ سنی تحریک

45

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیو کراچی کے علاقے میں متاثرین دکاندار کی جانب سے لگائے جانے والے کیمپ میں مرکزی صدر پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری اور مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ بلال سلیم قادری کی ہدایت پر پاکستان سنی تحریک کے کراچی ڈویژن کے جنرل سیکرٹری شہباز قادری اور انفارمیشن سیکرٹری عمران قادری کی قیادت میں وفد کی آمد۔ وفد نے ثروت اعجاز قادری اور بلال سلیم قادری کا متاثرین دکاندار کو پیغام پہنچایا۔ دکانداروں سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان سنی تحریک کے رہنماؤں نے کہا کہ پاکستان سنی تحریک ہر مظلوم کے ساتھ کھڑی ہے۔ ہر مظلوم کی آواز ایوانوں تک پہنچانا پاکستان سنی تحریک کی اولین ترجیح ہے۔ سندھ حکومت اور میئر کراچی متاثرین دکاندار سے کیے جانے والے وعدے کو پورا کریں۔ ملک کے معاشی حالات بہت زیادہ خراب ہیں۔ مہنگائی اور بے روزگاری کے باعث لوگ خود کشیاں کر رہے ہیں۔ حکومت نے اگر متبادل دیے بغیر دکانیں مسمار کیں تو ہزاروں خاندان بے یار و مددگار ہو جائیں گے۔ رہنماؤں کا مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت اور شہری حکومت کو چاہیے کہ دکانداروں سے رابطے کے لیے اور تمام دکانداروں کا ڈیٹا حاصل کرنے کے لیے کوآرڈی نیشن کمیٹی بنائیں۔