کملا ہیرس کا ٹرمپ کو فون، کامیابی پر مبارکباد

99

واشنگٹن:امریکی صدارتی الیکشن میں شکست کھانے والی ڈیموکریٹک امیدوار کملا ہیرس نے کامیاب ہونے والے ڈونلڈ ٹرمپ کو فون کر کے کامیابی پر مبارک باد دی ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں  کے مطابق امریکی صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار کملا ہیرس نے بہت اچھی انتخابی مہم لڑی اور نتائج میں شکست کو تسلیم کرتے ہوئے اپنے مدمقابل ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو فون کرکے انہیں صدر منتخب ہونے پر مبارک باد دی۔

کملا ہیرس نے فون پر گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کو اختیارات کی پرامن منتقلی سے متعلق بات چیت کی۔

واضح رہے کہ امریکی صدر کے انتخاب کے لیے تمام  پولنگ اسٹیشنز سے موصول نتائج کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ جیت کر امریکا کے 47 ویں صدر منتخب ہو گئے۔ صدارتی الیکشن میں538 میں سے ڈونلڈ ٹرمپ نے موصول نتائج تک 292 اور کملا ہیرس نے 226 الیکٹورل ووٹ حاصل کیے ہیں۔