اچھی نیند کا نُسخہ؟ سونے سے قبل کیلا کھائیے

108

لوگ پُرسکون نیند کے لیے بہت سے نسخے آزماتے ہیں۔ اچھی نیند کے لیے پرسکون ماحول ایک بنیادی شرط ہے تاہم دیگر بہت سی چیزیں بھی ضروری ہیں۔ اچھی سکون کا مدار بہت حد تک اس بات پر بھی ہے کہ آپ کیا کھاتے ہیں، کیا پیتے ہیں۔

ماہرین کی ایک ٹیم نے تحقیق کے بعد بتایا ہے کہ جو لوگ کھانے سے پہلے درمیانے حجم کا ایک کیلا کھاتے ہیں وہ خاصی پُرسکون نیند لینے میں کامیاب رہتے ہیں۔ اس کا بنیادی سبب یہ ہے کہ کیلے میں میگنیشیم کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے جو پُرسکون نیند میں کلیدی کردار ادا کرنا والا جُز ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ درمیانے حجم کا یعنی 125 گرام تک کا ایک کھیلا کھانے سے 35 گرام تک میگنیشیم ملتا ہے جو جسم کو درکار میگنیشیم کی مقدار کا 8 فیصد تک ہوتا ہے۔ میگنیشیم نیند لانے والے اجزا میں نمایاں مقام رکھتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ چند دوسرے پھل بھی نیند کے حوالے سے بہت اہم ہیں۔ ان میں کیوی اور انناس شامل ہیں۔ علاوہ ازیں دہی کا استعمال بھی نیند کے حوالے سے اہم ہے۔ سونے سے قبل تھوڑا سا دہی بھی کھایا جائے اور خاصا طور گاڑھا اور ملائی والا دہی تو اچھی نیند آتی ہے۔