امریکا میں کانسٹیبل کی نشست پر پاکستانی نژاد علی شیخانی کامیاب

182

واشنگٹن : امریکا میں کانسٹیبل کی نشست پر پاکستانی نژاد امیدوار علی شیخانی کامیاب ہوگئے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا کی فورٹ بینڈ کاونٹی سے کانسٹیبل کی نشست پر الیکشن لڑنے والے پاکستانی نژاد امیدوار علی شیخانی کامیاب ہوگئے ہیں۔

علی شیخانی نے فورٹ بینڈ کاونٹی سے کانسٹیبل کی نشست پر پاکستانی نڑاد نبیل شائق کو شکست دی۔ان کے نام سے بنی آفیشل ویب سائٹ کے مطابق وہ کراچی میں پیدا ہوئے لیکن ان کی زیادہ تر زندگی امریکا میں گزری اور انہوں نے امریکی ریاست ٹیکساس میں بطور پولیس افسر بھی کام کیا اور بعد ازاں انہوں نے کاروبار شروع کیا۔

علی شیخانی نے محض 12 سال قبل یعنی 2012 میں شیخانی گروپ کے نام سے ادارہ بنایا، جس نے امریکی ریاست ٹیکساس سے ہی کاروبار کا آغاز کیا، جس کے بعد اس نے پاکستان میں بھی کاروبار شروع کیا۔

اس وقت تک شیخانی گروپ کے تحت 40 کمپنیاں امریکا اور پاکستان میں کاروبار کر رہی ہیں جبکہ اس گروپ کے پاس 250 ریٹیل دکانوں کے آٹ لیٹس بھی ہیں۔