فلپائن نے آئی ایم ایف کے بغیر پاکستان جیسی صورتحال سے چھٹکارا پایا: سابق گورنر اسٹیٹ

194

سابق گورنر اسٹیٹ رضا باقر نے کہا ہے کہ دیکھنا چاہیے کہ فلپائن نے آئی ایم ایف کے بغیر پاکستان جیسی صورتحال سے چھٹکارا پایا ہے۔

کراچی میں خطاب کرتے ہوئے رضا باقر نے کہا کہ 20 سال میں پہلی مرتبہ پرائمری سرپلس ہونا بڑی بات ہے، بار بار بحران کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کے سبب آتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مالی خسارہ تجارتی خسارے کا سبب بنتا ہے ،صرف خسارے پر قابو سے کام نہیں چلے گا، صنعتی پالیسی لانا ہو گی۔

ان کا کہنا تھا کہ 21 فلپائنی معیشت دانوں نے اصلاحات پر قومی اتفاق کیا تھا۔