روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ

91

پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت میں اضافے کا رجحان دیکھا گیا ہے۔

انٹر بینک میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز امریکی ڈالر 6 پیسے مہنگا ہوا ہے۔

انٹر بینک میں امریکی ڈالر 6 پیسے کے اضافے کے بعد 277 روپے 90 پیسے کا ہو گیا۔

 گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 277 روپے 84 پیسے پر بند ہوا تھا۔