لاہور: وزیر اطلاعات ونشریات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف والے اب ڈونلڈ ٹرمپ سے امید لگائے بیٹھے ہیں۔
ایک انٹرویو میں وزیر اطلاعات ونشریات پنجاب عظمی بخاری نے کہا کہ اگر میرا ووٹ ہوتا تو کملا ہیرس کو ووٹ دیتی، کملا ہیرس کبھی ٹرمپ کی طرح ہارڈ لائن نہیں بولتی۔
انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کے پاس آئینی بینچ کا اختیار ہے، کیا سنیئرز کو زیادہ آئین کا پتہ ہوتا ہے؟ ایسا نہیں ہے جو سنیئر صرف وہی عقل کل ہیں، تمام ججزقابل احترام ہیں، اچھا آئینی بینچ بنا ہے جوآئین کوری رائٹ نہیں کرے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی عقل کا اندازہ لگائیں ڈونلڈ ٹرمپ سے امید لگائے بیٹھے ہیں، عمران خان نے کے پی کے میں دہشت گردوں کو لاکر بسایا، آج اس غلطی کا خمیازہ پوری قوم کو بھگتنا پڑرہا ہے۔