ہم تاریخ رقم کرنے جارہے ہیں  یہ ایک بڑی سیاسی جیت ہے، نومنتخب امریکی صدر

160

واشنگٹن : امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جیت کے بعد عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک بڑی سیاسی جیت ہے ۔

صدارتی الیکشن میں کامیابی کے بعد فلوریڈا میں وکٹری اسپیچ کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ آج ہم نے تاریخ رقم کی ہے، امریکا نئی بلندیوں پر پہنچے گا اور ملک کے تمام معاملات اب ٹھیک کریں گے۔

انہوں نے ایک بار پھر صدر منتخب کرنے پر عوام کا شکریہ  ادا کیا اور کہا کہ ہم ایک تاریخ رقم کرنے جارہے ہیں ، یہ بہت بڑی سیاسی جیت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسی کامیابی امریکی عوام نےپہلے کبھی نہیں دیکھی، ایسی سیاسی جیت اس پہلے کبھی بھی نہیں دیکھی گئی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ بہترین انتخابی مہم چلائی، یہ امریکا کی سیاسی کامیابی ہے، جن لوگوں نے میرا ساتھ دیا میں ان کا بھرپورشکریہ ادا کرتاہوں ۔

واضح رہے کہ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کے صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کر لی ری پبلکن امیدوار مطلوبہ 270 الیکٹورل ووٹ حاصل کرکے دوسری بار صدر منتخب ہوگئے ہیں۔