امریکا میں 47 ویں صدر کے انتخاب کے لیے کئی ریاستوں میں پولنگ مکمل ہوچکی ہے اور ووٹوں کی گنتی اور نتائج آنے کا عمل جاری ہے۔
امریکی صدر بننے کے لیے کسی بھی امیدوار کو 538 الیکٹورل ووٹ میں سے کم از کم 270 ووٹ حاصل کرنا ہوں گے۔ اب تک سامنے آنے والے نتائج کے مطابق امریکی صدارتی انتخاب میں538 میں سے اب تک ڈونلڈ ٹرمپ نے 267 اور کملا ہیرس نے 216 الیکٹورل ووٹ حاصل کرلیے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے فلوریڈا، پنسلوانیا ،جیارجیا،الاباما اور نارتھ کیرولائنا میں کامیابی حاصل کرلی ہے، ٹرمپ کو صدر بننے کیلئے مزید 3 الیکٹورل ووٹ درکار ہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق ایوان نمائندگان میں ری پبلکن 182 اور ڈیموکریٹس 153 نشستوں پر کامیاب ہوچکے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق امریکی انتخابات میں سب سے پہلے ریاست انڈیانا پاکستانی وقت کے مطابق صبح 4 بجے پولنگ کا وقت مکمل ہوا، 7 کروڑ 89 لاکھ افراد پہلے ہی ووٹ کاسٹ کرچکے ہیں۔