ویں آئینی ترمیم کیخلاف ایک اور درخواست عدالت عظمیٰ میں دائر کر دی گئی

180

اسلام آباد(آن لائن)26ویں آئینی ترمیم کیخلاف ایک اور درخواست عدالت عظمیٰ میں دائر کر دی گئی۔جسے ڈائری نمبربھی الاٹ کردیا گیا، دائر درخواستوں کی تعداد 8سے زیادہ ہوگئی،اس سے قبل وکلاء تنظیموں سمیت سیاسی جماعتوں پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی نے بھی درخواستیں دائرکررکھی ہیں۔ اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی احمد خان بھچر اور اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے درخواست دائر کی،عدالت عظمیٰ نے آئینی درخواست کو ڈائری نمبر بھی الاٹ کر دیا،درخواست گزاروں میں ایڈووکیٹ منیر احمد بھی شامل ہیں۔درخواست گزار وں کی جانب سے موقف اختیار کیاگیاکہ ترمیم آئین کے بنیادی ڈھانچے سے متصادم ہے،عدلیہ کی آزادی کو سلب کرنے کااختیار پارلیمان کے پاس بھی نہیں۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پارلیمانی کمیٹی کی جانب سے چیف جسٹس کا تقرر کالعدم قرار دیا جائے، نئے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل بھی معطل کی جائے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم بنیادی حقوق کے خلاف ہے، 26 ویں آئینی ترمیم بنیادی آئینی ڈھانچے اور متعدد آئینی شقوں کے خلاف ہے۔