کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کی عدالت میں متعدد کیسز کی سماعت ملتوی۔ آئینی بینچز سے متعلق سندھ اسمبلی کی قرارداد عدالت عالیہ پہنچ گئی۔ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کا کہنا تھا کہ کے ایم سی کے ٹھیکوں میں عدم شفافیت کا کیس بھی آئینی بینچ بھیجا جائے گا، آئین کے آرٹیکل1 ( 199) اور (199) سی کے تمام کیسز سنے گا، جس درخواست میں بھی ہائیکورٹ سے ڈائریکشن مانگی گئی ہے، وہ اب آئینی بینچ کی حدود میں ہیں، ان عدالتوں کے 90 فیصد کیسز آئینی بینچز منتقل ہو جائیں گے۔ سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ سندھ اسمبلی کی قرارداد کچھ دیر میں پیش کردیتا ہوں۔ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کا کہنا تھا کہ رجسٹرار صاحب نے کاپی ہمیں بھیج دی ہے۔ سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ میرے پاس کاپی موجود تھی۔ چیف جسٹسکا کہنا تھا کہ کاپی ہمارے پاس بھی موجود تھی لیکن آفیشل طریقہ کار بھی ہوتا ہے۔