چین اورپاکستان ائرفورسزکے درمیان مشترکہ مشق اختتام پذیر

79

اسلام آباد(آن لائن)چین اورپاکستان ائرفورسزکے درمیان انڈس شیلڈ2024مشترکہ مشق اختتام پذیرہوگئی۔مشق میں پاکستان ائرفورس اورچین کی پیپلزلبریشن آرمی ائرفورس نے شرکت کی۔مشق کو عصرحاضرکے چیلنجزکاسامناکرتے ہوئے چین پاکستان کے درمیان باہمی تعاون کی اہم مثال قراردی گئی ہے۔پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق مشق میں ہائی ٹیک آلات،لانگ رینج میزائل کے مظاہرے کیے گئے،مشق میں چین کے16اورجے10سی طیاروں نے حصہ لیا،مشق میں لیتھل ایچ کیو22سرفیس ٹوایئرڈیفنس سسٹم کابھی مظاہرہ کیاگیا۔مشق میں پوٹیننٹ ایئربورن الیکٹرانک وارفیئروائی ٹی جی9‘ کیجے500ایئربورن ارلی وارننگ سسٹم کابھی مظاہرہ کیاگیا۔مشق میں جے ایف17تھنڈربلاک تھری طیاروں نے پیشہ ورانہ مہارت کامظاہرہ کیا۔بڑے پیمانے پرمشق کاکامیاب انعقادعصرحاضرکے چیلنجزسے نمٹنے کاثبوت ہے۔