’’دراز نے سال کی سب سے بڑی سیل‘‘کا آغاز کر دیا

141
ای کامرس پلیٹ فارم دراز کی ’’سال کی سب سے بڑی سیل‘‘ گیارہ گیارہ شاپنگ فیسٹول جاری ہے

کراچی(کامرس رپورٹر)ای کامرس پلیٹ فارم دراز کی ’’سال کی سب سے بڑی سیل‘‘ گیارہ گیارہ شاپنگ فیسٹول دھوم مچانے کیلئے تیار ہے جو 11نومبر سے 21نومبر تک جاری رہے گی۔ گیارہ گیارہ سیل غیر معمولی ڈسکاؤنٹس اور خصوصی پروموشنز کیلئے شہرت رکھتی ہے۔ رواں سال ہونے والی گیارہ گیارہ سیل 50کروڑ روپے مالیت کی مصنوعات اور واؤچرز کی وسیع ورائٹی پر سال کی سب سے کم قیمتوں کا وعدہ کرتی ہے۔ یہ سیل ہر اس فرد کیلئے جو بڑی بچت کے خواہشمند ہیں اور 10ملین سے زائد مصنوعات میں سے خریداری کرنا چاہتے ہیں،رواں سال دراز الیکٹرانکس، فیشن، ہیلتھ، بیوٹی اور ایف ایم سی جی جیسی مشہور لاکھوں مصنوعات پر 80 فیصد سے تک رعایت پیش کررہا ہے۔ معروف برانڈز اپنی مصنوعات پر رعایت دیں گے۔ صارفین روزمرہ کی ضرورت کی اشیا سے لے کر الیکٹرانکس مصنوعات ناقابل یقین قیمت پر حاصل کرپائیں گے،دراز نے خریداری کے تجربے کو مزید بہتر بنانے کے لیے مفت ڈیلیوری جیسی خصوصی پیشکشیں متعارف کرائی ہیں۔ اس کے علاوہ ایچ بی ایل، ایم سی بی، بینک الفلاح، اسٹینڈرڈ چارٹرڈ، میزان بینک کے ساتھ ساتھ یونین پے، ایزی پیسہ اور جاز کیش سمیت 15 سے زائد ادائیگی کے شراکت داروں کے ساتھ اضافی رعایتیں بھی فراہم کرے گا۔