ہیلی کالج میں باسکٹ بال اور بیڈمنٹن کورٹس کا افتتاح

24

لاہور (اسپورٹس ڈیسک):وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے ہیلی کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس کا دورہ کرتے ہوئے نئے تیار کردہ باسکٹ بال اور بیڈمنٹن کورٹس کا افتتاح کیا۔ اس موقع پرپنجاب یونیورسٹی ہیلی کالج آ ف بینکنگ اینڈفنانس کے پرنسپل ڈاکٹر احمد منیب مہتا، فیکلٹی ممبران اور طلباطالبات نے شرکت کی۔ خطاب میں وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی نے مستقبل میں تعلیم میں بہترین کارکردگی کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ باسکٹ بال اور بیڈ منٹن کورٹس کی سہولت کالج میں صحت مندانہ سرگرمیوں کے فروغ کے لئے ایک اہم اضافہ ہے جس سے کالج کے طلبا کو جسمانی سرگرمیوں اور تفریح کے لیے جدید پلیٹ فارم میسر آئے گا۔ انہوں نے طلبا اور اساتذہ کو دستیاب سہولیات کے ساتھ نئے اکیڈمک بلاک کی جاری تعمیر کا معائنہ کیا۔ انہوں نے ڈاکٹراحمد منیب مہتا کی کوششوں کو سراہا۔ ڈاکٹراحمد منیب مہتا نے کہا کہ یہ پیشرفت کالج کی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل ہے جس سے نہ صرف تعلیم بلکہ طلبا کی فلاح و بہبود کی کوششوں میں ایک نئے باب کا آغاز کیا ہے۔