ایتھلیٹ اولمپک فیملی کا دل ہیں، سافٹ بال کی ترقی کوقدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،صدر پی او اے

158
کراچی، پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر کا رونق لاکھانی، عمر سعید،آصف عظیم، ڈاکٹر فرحان عیسی اور یاسمین حیدرودیگر کے ساتھ گروپ فوٹو

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن) POA) کے صدر سید عابد قادری جیلانی نے کہاہے کہ کھلاڑی ہماری اولمپک فیملی کا دل ہیں جو معاشرے میں اعلی اقدارکوپروان چڑھاسکتے ہیں پا کستان میں سافٹ بال کی ترقی اور فروغ کیلئے تسلسل کے ساتھ جاری اقدامات کوقدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں خوشی ہے کہ ہمارے نوجوان خصوصا خواتین اس کھیل میں اپنی بھرپور دلچسپی کامظاہرہ کررہی ہیں ان خیالات کااظہارانہوں نے سافٹ بال فیڈریشن آف پاکستان کے سینیئر نائب صدر پروفیسر ڈاکٹر فرحان عیسی کیجانب سے مرینہ کلب کراچی میں اپنے اعزاز میں دی گئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پی او اے کے سیکریٹری جنرل محمد خالد محمود، انفرادی رکن سید وسیم ہاشمی، فیڈریشن کے صدر آصف عظیم، چیئرپرسن یاسمین حیدر، نائب صدور تہمینہ آصف، شاہد شنواری، سیکریٹری جنرل نسیم خان، ایس او اے کے سیکریٹری احمد علی راجپوت و دیگر بھی موجود تھے صدر پی او اے سید عابد قادری کاکہنا تھا کہ دنیا بھرمیں گراس روٹ لیول سے ہی کھلاڑیوں کو اکیڈمیز میں جسمانی فٹنس، کھیل کے ٹیکنیکل امور اور حاضر دماغی سے متعلق تربیت دی جاتی ہے جس کے باعث انٹرنیشنل ایونٹس میں ان کی کارکردگی میں نمایاں بہتری آتی ہے ہمارے کھلاڑی بھی خداداد صلاحیتوں سے مالا مال ہیں حالیہ پیرس اولمپک گیمز میں پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کا گول میڈل جیتنا اس کا واضح ثبوت ہے اسپورٹس فیڈریشنز کھلاڑیوں کو کھیل کے انفراسٹرکچر کی فراہمی کویقینی بنانے کیلئے مزید اقدامات کریں فیڈریشن کی پیٹرن رونق لاکھانی، عمر سعید،آصف عظیم، ڈاکٹر فرحان عیسی اور یاسمین حیدر سافٹ بال کا اثاثہ ہیں ان کی سرپرستی میں قومی سطح پر تسلسل کے ساتھ ایونٹس کا انعقاد لائق تحسین اور قابل تقلید ہے۔