پڈعیدن(نمائندہ جسارت) مورو نہال خان مری پرائمری اسکول کا پلستر گرگیا، طلبا اور اساتذہ میں خوف پھیل گیا، اسسٹنٹ کمشنر مورو عزیز الرحمن کلہوڑو کا اسکول کا دورہ کلاسز خالی کرنے کے احکامات تاکہ کسی بھی جانی نقصان سے بچا جا سکے۔ تفصیلات کے مطابق مورو کے پرائمری اسکول نہال خان مری میں اسکول اسمبلی کے دوران اچانک ناکارہ چھت کا پلستر گر گیا جس کی وجہ سے تعلیم حاصل کرنے والے طلبا و طالبات کے علاوہ اسکول ٹیچرز میں خوف پھیل گیا جس کی خبر اسسٹنٹ کمشنر مورو عزیز الرحمن کلہوڑو کے دی گئی جس پر اسسٹنٹ کمشنر مورو نے اسکول وزٹ کیا اور تفصیلات لیں۔ اسسٹنٹ کمشنر مورو کا کہنا تھا کہ بلڈنگ کی چھت انتہائی خستہ حالی کا شکار ہے تعلیم حاصل کرنے والے طلبا و طالبات اس چھت کے نیچے بیٹھ کر تعلیم حاصل کرتے ہیں جو انتہائی پریشان کن بات ہے اللہ نہ کرے یہ چھت کا پلستر کسی بچے پر گر جائے اور کوئی جانی نقصان ہوجائے یہ لمحہ فکر ہے میں نے پورے اسکول کا وزٹ کیا ہے اساتذہ سے گفتگو ہوئی ہے اور کہا ہے کہ اس کلاسز میں تعلیم نہ دی جائے فلحال کسی اور روم میں بچوں کی تعلیم جاری رکھی جائے تاکہ حادثے سے بچا جاسکے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم اعلیٰ حکام کو ساری صورتحال کا لیٹر جاری کریں گے تاکہ اسکول کی مرمت کا کام جلد از جلد شروع کیا جاسکے۔