کوموروس کے سمندرمیں کشتی ڈوبنے سے 25تارکین وطن ہلاک

93

مورونی (انٹرنیشنل ڈیسک) افریقی ملک کوموروس کے سمندر میں کشتی ڈوبنے سے 25تارکین وطن ہلاک ہوگئے۔ اقوام متحدہ کے مہاجرین کے ادارے آئی او ایم کے مطابق کشتی الٹنے کا 3ماہ میں یہ تیسرا واقعہ ہے۔ حادثہ کوموروس کے 2جزیروں کے درمیان رات گئے پیش آیا۔ وہاں موجود مقامی مچھیروں نے اپنی مدد آپ کے تحت فوری کارروائی کرتے ہوئے 5افراد کو ڈوبنے سے بچا لیا۔ آئی او ایم کوموروس نے ایک بیان میں کہا کہ اسمگلروں کی جانب سے جان بوجھ کر کشتی کو ڈبویا گیا۔ حادثے کا شکار ہونے والی کشتی میں تقریباً 30 افراد سوار تھے ، جن میں 7خواتین اور 4بچے بھی شامل تھے۔