تہران:ایران کے صدر مسعود پیزشکیان کاکہنا ہے کہ اسرائیل جنگ بندی پر راضی ہو تو جوابی کارروائی میں نرمی ہوسکتی ہے، اسرائیل جنگ بندی قبول کرکے خطے میں جاری مظلوم لوگوں کے قتل وغارت گری بند کرے، تب ہم اپنی کارروائیوں میں کمی لے آئیں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی صدر نے کہا کہ ایران اپنی خودمختاری و سلامتی کے خلاف کسی بھی جارحیت کو بغیر کسی وجہ کے نہیں چھوڑیگا، اسرائیل کو منہ توڑ جواب دینا کا حوصلہ رکھتے ہیں ، بہت جلد اسرائیلی جیسے ناسور کو تباہ وبرباد کردیں گے۔
واضح رہے اسرائیل نے 26 اکتوبر کو ایران کی فوجی تنصیبات پر بمباری کی تھی، اسرائیل نے کہا تھا کہ یکم اکتوبر کو ایران کی طرف سے اسرائیل پر کئے گئے جوابی حملوں کے سلسلے میں یہ جوابی کارروائی کی گئی ہے۔