ایران کے وزیرخارجہ دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے

47

اسلام آباد : ایران کے وزیرخارجہ سید عباس عراقچی  دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ دفتر خارجہ  آمد پر نائب وزیر اعظم محمد اسحاق ڈار  نےانکا استقبال کیا ۔

اس موقع پر دونوں   وزرا کے درمیان تہنیتی جملوں کا تبادلہ ہوا ۔ اپنے اس دورے کے موقع  ایرانی وزیرخارجہ وزیراعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات کریں گے۔

قبل ازیں ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کا اسلام آباد ایئرپورٹ پر ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ افغانستان و مغربی ایشیااحمد نسیم وڑائچ نے استقبال کیا۔

ایرانی وزیر خارجہ کا یہ دورہ پاک ایران تجارت، توانائی اور سلامتی سمیت تعاون کو آگے بڑھانے کا ایک اہم موقع ہے۔    اپنا منصب سنبھالنے کے بعد سید عباس عراقچی کا یہ پاکستان کا پہلا دورہ ہے۔

ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ مشرقِ وسطیٰ کی صورتِ حال اور دو طرفہ تعلقات پر مشاورت بھی کریں گے۔