سیسی ایکٹ اور بینظیر مزدورکارڈ کے فوائد: کراچی پریس کلب میں آگاہی سیشن کل ہوگا

179
held at Karachi Press Club tomorrow

کراچی: سندھ سوشل سیکورٹی ایکٹ 2016 اور بینظیر مزدور کارڈ کے فوائد کے حوالے سے کراچی پریس کلب پر آگاہی پروگرام منعقد کیاجائے گا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ایمپلائیز سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوشن 6 نومبر شام 4 بجے کراچی پریس کلب میں آگاہی سیشن منعقد کرنے جا رہی ہے۔اس سیشن کا مقصد میڈیا ورکرز، مزدوروں اور ٹریڈ یونینز کو سوشل سیکورٹی کے تحت فراہم کردہ حقوق اور بینظیر مزدور کارڈ کے فوائد سے آگاہ کرنا ہے۔

آگاہی سیشن شرکا کو بینظیر مزدور کارڈ کے ذریعے فراہم کی جانے والی سوشل سیکورٹی، میڈیکل کوریج، مالی فوائد اور دیگر سہولیات کے بارے میں آگاہ کرے گا۔سیسی کے نمائندے شرکا کو رجسٹریشن کے عمل کے بارے میں آگاہ کریں گے اور سیسی ایکٹ 2016 کے تحت بینظیر مزدور کارڈ کے فوائد پر روشنی ڈالیں گے۔

آگاہی پروگرام میں مزدوروں کو بتایا جائے گا کہ یہ فوائد کیسے ان کی زندگی کو بہتر بنا سکتے ہیں، ان کے خاندانوں کو سپورٹ فراہم کر سکتے ہیں اور ایک محفوظ مستقبل فراہم کر سکتے ہیں۔