پاکستان اور ایران توانائی و تجارتی تعلقات مزید مضبوط بنانے پرمتفق

149
strengthen relations in energy and trade

اسلام آباد: پاکستان اور ایران نے توانائی اور تجارت میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے دفتر خارجہ کا دورہ کیا جہاں وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی،دونوں وزرائے خارجہ نے دیرینہ تعلقات کے پس منظر میں تجارت، توانائی اور بارڈر مینجمنٹ کے ذریعے دو طرفہ روابط کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا۔

ملاقات کےد وران پاک ایران وزرائے خارجہ نے تجارت، سرمایہ کاری اور عوامی رابطوں کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

پاک ایران وزرائے خارجہ نے فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کی اور فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کی حمایت کے عزم کا اعادہ کیا۔