افریقہ: سمندر میں کشتی الٹنے سے خواتین اور بچے سمیت 25 افراد ہلاک

117
boat capsized

نیروبی: افریقہ کے سمندر میں اسمگلروں کی ایک کشتی الٹنے کے نتیجے میں غیرقانونی تارکین وطن 7 خواتین اور 4 بچے سمیت  25 افراد ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسمگلروں نے متعلقہ جگہ تک پہنچانے میں ناکام ہونے کی صورت میں کشتی کو جان بوجھ کر ڈبویا، 5تاکین وطن کو مقامی مچھیروں نے اپنی مدد آپ کے تحت ڈوبنے سے بچایا،کشتی میں تقریبا 30 افراد  سوارتھے،جن کا تعلق مختلف ملکوں کی قومیتوں سے تھا۔

خیال رہے کہ غیر قانونی طریقے سے اسپین جانے کی کوشش کرنے والے 4 پاکستانی بھی کشتی میں دم گھٹنے سے جاں بحق ہو گئے تھے، جن میں سے ایک نوجوان کا تعلق وزیرآباد کی جناح کالونی سے تھا، نوجوان ابوھریرہ کی 2 سال قبل شادی ہوئی تھی،کشتی موریطانیہ سے اسپین جا رہی تھی۔

واضح رہے کہ پاکستان، بھارت اور بنگلہ دیش سمیت کئی تارکین وطن غیر قانونی طریقے سے بیرون ممالک جانے کی کوشش کرتے ہیں، جس میں سے بہت کم ہی افراد اپنی مطلوبہ منزل تک پہنچ پاتے ہیں، زیادہ تر غیرقانونی طریقے سے جانے والے تارکین وطن کسی حادثے کا شکار ہوجاتے ہیں یا پھر کسی ملک میں گرفتار ہوکر ہمیشہ کے لیے اپنے ملک لوٹ جاتےہیں۔