شہریوں سے لوٹ مار: کراچی میں بینکوں کو کیش کاؤنٹر پر شیڈز لگانے کا حکم

141
Shades at Cash Counters

کراچی: کراچی میں بینکوں سے نکلنے والے شہریوں سے کیش چھینے جانے پر تمام بینکوں کو کیش کاؤنٹر پر شیڈز لگانے کے احکامات جاری کردیے گئے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق کھلے کیش کاؤنٹر پر ویٹنگ ایریا میں بیٹھے افراد باآسانی رقم کالین دین دیکھتےہیں، آئی جی سندھ نے تمام بینکوں کو کیش کاؤنٹرپرشیڈز لگانے کے احکامات دے دیے، شیڈز لگے کاؤنٹر پر کیش ٹرانزیکشن پوشیدہ رہتی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صارفین کے بھیس میں بیٹھے ڈاکوؤں کے انفارمر رقم لیکر نکلنے والے کی اطلاع دیتے ہیں، آئی جی سندھ نے ایڈشنل آئی جی کراچی اور ڈی آئی جیز کو احکامات جاری کردیئے۔