بنو قابل پروگرام میں شرکت: الیکشن کمیشن کا حافظ نعیم الرحمن کو شوکاز نوٹس

118

کراچی:بلدیاتی انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی  کرنے پر یوسی 8 کے چیئرمین نارتھ ناظم آباد حافظ نعیم الرحمن  کو الیکشن کمیشن کی جانب سے نوٹس جاری کردیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نوٹس الیکشن کمیشن کی جانب سے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر محمد سلیم عباسی ( ڈی ایم او) سینٹرل نے جاری کیا، جس میں کہا گیا ہے کہ حافظ نعیم خود یا کونسل کے ذریعے ڈی ایم او کے سامنے پیش ہوں،حافظ نعیم الرحمن نے 3نومبر کو یوسی 5 میں بنو قابل پروگرام میں شرکت کرکے انتخابی ماحول پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں الخدمت کی جانب سے کراچی میں 3مقامات پر بنوقابل کے فری آئی ٹی کورسز کے لیے  ایپٹی ٹیوٹ ٹیسٹ 4.0 کا انعقاد کیا گیا تھا، جس میں حافظ نعیم الرحمن  سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی تھی۔

واضح رہے کہ یوسی 5 میں ضمنی انتخابات کی تیاریاں عروج پر ہیں، یوسی چیئرمین انتقال کرگئے تھے ، جس کے بعد چیئرمین کی نشست خالی ہے، جس پر  14 نومبر کو ضمنی انتخابات ہونگے۔